بھٹی وکرمارکا کی دوسرے مرحلہ کی عوامی پد یاترا کا آج سے آغاز

   

حیدرآباد24۔ مارچ (سیاست نیوز) سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا کی دوسرے مرحلہ کی پد یاترا کا کل 25 مارچ کو آغاز ہوگا۔ کھمم کے مدی گنڈہ منڈل سے بھٹی پیوپلز مارچ کے عنوان سے عوامی مسائل سے واقفیت کیلئے پد یاترا کا آغاز کریں گے ۔ انہوں نے اسمبلی بجٹ اجلاس کے سبب یاترا کو موقوف کردیا تھا۔ بھٹی وکرمارکا اپنے انتخابی حلقہ مدھیرا کے ہر گاؤں کا پد یاترا کے ذریعہ احاطہ کرینگے ۔ پہلے مرحلہ میں 5 مارچ تک پد یاترا جاری رہی جس کے تحت 102 کیلو میٹر کا احاطہ کیا گیا۔ پد یاترا انتظامات کا جائزہ لینے ضلع کانگریس کمیٹی صدر درگا پرساد کی قیادت میں قائدین کئی علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ پد یاترا کا 25 مارچ تا یکم اپریل کا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے تحت 106 کیلو میٹر کا احاطہ کیا جائیگا ۔ ر