بھٹی وکرمارکا کی مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر سے ملاقات

   

تلنگانہ میں گرین اینرجی راہداری کی منظوری کی درخواست
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اگست (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر برقی منوہر لال کھٹر سے ملاقات کی اور تلنگانہ ٹرانسکو کی گرین اینرجی کوریڈار سے متعلق تجاویز کو مرکز کی منظوری کی درخواست کی۔ بھٹی وکرمارکا نے تلنگانہ میں برقی شعبہ میں اصلاحات کیلئے حکومت کی مساعی کا ذکر کیا ۔ تلنگانہ ٹرانسکو نے گرین اینرجی راہداری فیس 3 کے تحت بین ریاستی ٹرانسمیشن سسٹم کی تجویز مرکز کو روانہ کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرین اینرجی راہداری کے تحت سولار اینرجی کارپوریشن آف انڈیا نے قابل تجدید توانائی کے مونس کی نشاندہی کی ہے جس کے تحت 13.5 جی ڈبلیو برقی پانچ اضلاع میں تیار کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ونڈ اور سولار اینرجی کے علاوہ ٹرانسکو نے پمپڈ اسٹوریج پراجکٹس کی تجاویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل الیکٹرسٹی اتھاریٹی کو تجاویز روانہ کی گئیں جس کے تحت 8 ٹرانسمیشن اسکیمات شامل ہیں۔ 6895 کروڑ مالیت سے برقی کی تیاری کا پراجکٹ قائم کیا جائے گا ۔ بھٹی وکرمارکا نے مرکزی وزیر سے درخواست کی کہ وہ تجاویز کی عاجلانہ منظوری کو یقینی بنائیں تاکہ تلنگانہ گرین اینرجی کے شعبہ میں برقی کی تیاری میں پیشرفت کرسکے۔ 1