بھکنور کے نوجوان کی جنوبی افریقہ میں موت

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے کاما ریڈی ضلع کے بھکنور کے ایک نوجوان کی جنوبی افریقہ میں مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق بی سرینواس 32 سالہ چند ماہ قبل ملازمت کیلئے جنوبی افریقہ گیا تھا، پیر کو وہ ایک درخت سے لٹکتا ہوا پایا گیا جس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ سرینواس کی نعش کو مقامی لوگوں نے دیکھ کر ان کے اہل خانہ کو اطلاع دی ۔ سرینواس شادی شدہ ہے اور اسے دو بچے بھی ہیں۔ سرینواس نے خودکشی کی ہے یا اسے درخت پر پھانسی دے کر لٹکادیا گیا ہے اس کی تفصیلات کا ابھی تک علم نہ ہوسکا۔ ا ہل خانہ نے کہا کہ سرینواس خودکشی نہیں کرسکتا، وہ ایک بہادر انسان تھا ، اس کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ ش