بھگت سنگھ و دیگر کو بھارت رتن کا مطالبہ

   

نئی دہلی۔26 اکتوبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس قائد منیش تیواری نے شہید بھگت سنگھ ، راج گرو اور سکھ دیو کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تیواری نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر اس طرف ان کی توجہ مبذول کرائی ہے ۔ انہوں نے اگلے سال 26جنوری کو تینوں شہیدوں کو بھارت رتن سے نوازنے اور رسمی طور پر ’شہید اعظم‘ اعلان کرنے کی درخواست کی ہے ۔ تیواری نے چنڈی گڑھ ہوائی اڈے کا نام بھگت سنگھ کرنے کی بھی درخواست کی۔