نئی دہلی: کانگریس کے امریندر سنگھ راجہ وارنگ نے جمعرات کو لوک سبھا میں مطالبہ کیا کہ شہید اعظم بھگت سنگھ کو بھارت رتن سے نوازا جائے ۔راجہ وڑنگ نے زیرو آور میں کہا کہ حکومت کی طرف سے بہت سے لوگوں کو بھارت رتن سے نوازا گیا ہے لیکن شہید اعظم بھگت سنگھ کو نہ تو شہید کا درجہ دیا گیا ہے اور نہ ہی انہیں بھارت رتن سے نوازا گیا ہے ۔سماج وادی پارٹی کی اقرا حسن نے ایوان میں اپنے کیرانہ پارلیمانی حلقہ میں یمنا گھاٹوں کی ترقی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان گھاٹوں پر بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کے آنے کی وجہ سے کئی بار حادثات ہوتے ہیں اور لوگ جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اس لیے ان گھاٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ ان کی ترقی سے عقیدت مندوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے انوراگ ٹھاکر نے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کو چین سے پیسے ملنے کا معاملہ اٹھایا اور پوچھا کہ یہ رقم کیوں لی گئی۔
مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ ہندوستانی فوجیوں نے ڈوکلام واقعہ کا منہ توڑ جواب دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ملک کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کیا۔ اس معاملے میں جو الزامات لگائے جا رہے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔