بھگدڑ حادثہ :نیتن یاہو کو گالیاں سننا پڑیں

   

تل ابیب : اسرائیل میں جبل میرون (جبل الجرمق) کے مقام ایک پل پر بھگدڑ مچنے سے ہوئی 44 ہلاکتوں کے بعد عوامی حلقوں کی طرف سے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔نیتن یاھو گذشتہ روز ہونے والے حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں شدید غم وغصے سے میں بپھرے ہوئے اسرائیلیوں نے ’گالیوں‘ سے ان کا استقبال کیا۔خیال رہے کہ جبل الجرمق کے مقام پر ایک پل ٹوٹنے سے کم سے کم 44 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے تھے۔یہ واقعہ شمالی اسرائیل میں جمعہ کی شام پیش آیا۔نیتن یاھو جب اپنے اسٹاف کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچے تو وہاں شدید برہم اور مشتعل افراد نے نیتن یاھو پر شدید لعن طعن کی اور انہیں گالیاں تک دی گئیں۔ بعض افراد نے ان پر پانی کی بوتلیں بھی پھینکیں۔