حیدرآباد 2 جنوری (سیاست نیوز) نامپلی کورٹ نے فلم پشپا ۔ 2 کے پریمئر شو کے موقع پر بھگدڑ کے واقعہ کے سلسلہ میں سندھیا تھیٹر کے 2 مالکین نے ضمانت کی درخواست داخل کی ہے۔ اِس مقدمہ میں 7 ملزمین کو نامپلی کورٹ نے ضمانت منظور کی جس کے بعد تھیٹر کے 2 مالکین ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع ہوئے۔ A1 ملزم پی رام ریڈی اور A2 اے رام ریڈی کی ضمانت کی درخواست پر آئندہ ہفتے سماعت متوقع ہے۔ فلم اسٹار الو ارجن کی ضمانت کے معاملہ میں سماعت کے التواء کے بعد تھیٹر کے مالکین نے ضمانت کی درخواست داخل کی ہے۔ 4 ڈسمبر کو پیش آئے بھگدڑ کے معاملہ میں ایک خاتون ریوتی کی موت واقع ہوئی جبکہ اُن کا 9 سالہ لڑکا سری تیج بُری طرح زخمی ہوا ہے جس کا کمس ہاسپٹل میں علاج جاری ہے۔ 1