نئی دہلی ، 7 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہور یہ رام ناتھ کووند نے بدھ پورنیما کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور کورونا وبا کی اس گھڑی میں حاجت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے ۔ کووند نے جمعرات کو ٹویٹ کر کے کہا ‘‘ ہندوستان اور پوری دنیا میں بھگوان بدھ کے پیروکاروں کو بدھ پورنیما پر مبارک باد ۔ بھگوان بدھ کا پیغام ہمیں محبت ، ہمدردی اور خدمت ِ خلق کا درس دیتا ہے ’’ ۔صدر جمہوریہ نے کہا ‘‘ کووڈ انیس کے شدید بحران کا سامنا کرنے کی اس گھڑی میں ہم بھگوان بدھ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں اور حاجت مندوں کی مدد کریں’’ ۔
