بھگوان دیوی ہاسپٹل کے قریب قتل کی سنگین واردات

   

حیدرآباد 15 جنوری ( راست ) چارمینار پولیس حدود میں قتل کی ایک سنگین واردات پیش آئی ۔ پولیس کے بموجب روی عرف روی پیٹر 45 سال کا چارمینار پولیس اسٹیشن کے حدود میں بھگوان دیوی ہاسپٹل کے قریب بہیمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ یہ شخص گھانسی بازار علاقہ کا ساکن تھا اور تلگودیشم پارٹی کا لیڈر تھا ۔اطلاع ملنے پر پولیس اور کلوز ٹیم نے مقام واقعہ پر پہونچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ قتل کے بعد یہاں سنسنی پیدا ہوگئی تھی ۔ یہاں ٹاسک فورس عملہ کو بھی متعین کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے بموجب متوفی کے ایک خاتون کانسٹیبل سے ناجائز تعلقات تھے اور پولیس کو شبہ ہے کہ قتل کی وجہ یہ تعلقات بھی ہوسکتے ہیں۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔