لکھنؤ ۔ /5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر رنویندرا پرتاب سنگھ نے کہا کہ بھگوان رام بھی صدفیصد جرائم سے پاک ریاست کی گیارنٹی نہیں دے سکتے ۔ اناؤ ضلع کی لڑکی کو زندہ جلانے کی کوشش کے واقعہ کے بعد انہوں نے یہ بیان دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی جرم ہوتا ہے تو ملزم کو سزاء دی جانی چاہئیے اور اسے جیل بھیجنا چاہئیے ۔ اس کی گیارنٹی ہے ۔