نئی دہلی ۔ 12 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جب سے موٹر وہیکل ایکٹ کا نیا قانون نافذ ہوا ہے ، تب سے چالان کی رقومات موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ تازہ خبر کے مطابق سب سے مہنگا چالان دہلی میں کاٹا گیا ہے اور جرمانہ کی رقم ہزاروں میں بلکہ 1.41 لاکھ روپئے ہے۔ یہ رقم تو سب سے بڑا جرمانہ ہے لیکن اس کے ساتھ جس شخص کے نام یہ چالان کاٹا گیا وہ بھگوان رام ہے ۔ راجستھان کا متوطن بھگوان رام ٹرانسپوٹر ہے اور اسے حد سے زائد لوڈنگ پر جرمانہ ہوا۔