بھگوان رام ہندوؤں کے نہیں مسلمانوں کے بھی جدامجد : بابارام دیو

   

احمدآباد ۔ 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یہ کہتے ہوئے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر قوم کے فخر سے مربوط ہے، یوگا گرو رام دیو نے آج کہا کہ بھگوان رام نہ صرف ہندوؤں کے بلکہ مسلمانوں کے بھی جدامجد ہیں۔ وہ قصبہ اڈیاڈ ضلع کھیڑا جو احمدآباد سے 70 کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہے، اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر کا مسئلہ ووٹ بینک سیاست سے مربوط نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہیکہ رام مندر ایودھیا میں تعمیر کیا جائے گا۔ اگر ایودھیا میں نہیں تو کہاں تعمیر کیا جاسکتا ہے۔ یہ واضح ہیکہ مکہ میں مدینہ میں یا وٹیکن سٹی میں تعمیر نہیں کیا جائے گا۔ وہ ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ رام دیو یوگا شبر میں شرکت کیلئے نڈیاڈ قصبہ آئے ہوئے تھے۔ اس شبر کا اہتمام سنت رام مندر نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیرمتنازعہ حقیقت ہے کہ ایودھیا بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے۔