بھگونت مان کا اپوزیشن جماعتو ں کو پنجاب کے مسائل پر بات کرنے کا چیلنج

   

Ferty9 Clinic

چنڈی گڑھ : پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے ریاست کی تمام سیاسی جماعتوں کو میڈیا کے سامنے ریاست سے جڑے مسائل پر بات کرنے کا کھلا چیلنج دیا ہے ۔مسٹر مان نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر سنیل جاکھڑ، شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے صدر سکھبیر سنگھ بادل، کانگریس کے ریاستی صدر امریندر راجہ وڈنگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو پنجاب اور اس سے منسلک مسائل پر میڈیا کے سامنے لائیو بحث کا چیلنج دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لیڈر 31 اکتوبر تک اس مباحثے کی تیاری کرلیں اور یکم نومبر کو یوم پنجاب کے موقع پر میڈیا کے سامنے لائیو بحث کے لیے موجود ہوں۔ انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ وہ ریاست کے مسائل پر کاغذات کے بغیر بات کریں گے جب کہ اگر اپوزیشن لیڈر چاہیں تو تمام مسائل اور ان کے جوابات تحریری طور پر لا سکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے ستلج یمنا لنک (ایس وائی ایل) نہر کی تعمیر پرر پنجاب کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کے خلاف کئے گئے سخت ریمارک سے ریاست میں سیاست گرم ہو گئی ہے ۔