بھگونت مان کے پرچہ نامزدگی کا ادخال

,

   

Ferty9 Clinic

چندی گڑھ ۔ پنجاب اسمبلی انتخابات کے لئے ریاستی کانگریس کے صدر اور ریاست کے سابق وزیر نوجوت سنگھ سدھو اور عام آدمی پارٹی کے وزیراعلی کے عہدہ کے امیدوار اور لوک سبھا رکن بھگونت مان سمیت کئی بڑے لیڈروں نے آج اپنے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کئے ۔ سدھو نے امرتسر مشرق اور مسٹر مان دھوری سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس کے علاوہ جالندھر سنٹرل سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار اور ریاست کے سابق وزیر منورنجن کالیا، رائے کوٹ سے کانگریس کے امیدوار کامل امر سنگھ بوپارائے اور پٹھان کوٹ سے رکن اسمبلی اور کانگریس کے امیدوار امت وج نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ریاستی انتخابات کیلئے نامزدگی داخل کرنے کا عمل گزشتہ 25جنوری سے شروع ہوا تھا اور یکم فروری تک چلے گا۔ اس دوران امیدواروں کو نامزدگی داخل کرنے کیلئے صرف چھ دن ملیں گے ۔26جنوری اور 30جنوری کو چھٹی ہونے کی وجہ سے نامزدگی نہیں داخل کی جاسکے گی۔ پرچہ نامزدگی کی جانچ دو فروری کو ہوگی اور چار فروری تک نامزدگی واپس لی جائے سکے گی۔ پولنگ 20فروری صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک ہوگی۔ گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔