سری نگر: جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے دیور لولاب علاقے میں درمیانی شب آگ کی ایک واردات کے دوران تین رہائشی مکانات خاکستر ہوئے جبکہ اس دوران دو کمسن بھائی آگ کی لپٹوں میں پھنس کر رہ گئے جس دوران دونوں جھلس جانے سے جاں بحق ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق دیور لولاب کے ککاڈ پتی گاوں میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب محمد اکبر خان ولد عبدالعزیز خا ن کے مکان میں آگ لگ گئی ۔