نئی دہلی۔ سابق سربراہ آر ایس ایس سریش بھیا جی جوشی بھی کورونا انفیکشن سے متاثر ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے کل سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت کو بھی کورونا انفیکشن کے علاج کے لئے ناگپور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے یہاں بتایا کہ بھیا جی جوشی کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔ جوشی حال ہی میں آر ایس ایس عہدہ سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ وہ سنگھ کی آل انڈیا ایگزیکیوٹوکے رکن کے طورپر کام کررہے ہیں۔ ڈاکٹر بھاگوت نے 7 مارچ کو کووڈ کا پہلا ٹیکہ لگوایا تھا۔
