بھیلواڑا اسپتال کے این آئی سی یو وارڈ میں آتشزدگی

   

Ferty9 Clinic

بھیلواڑا ۔ راجستھان کے بھیلواڑا میں سرکاری مہاتما گاندھی اسپتال میں بچوں کے این آئی سی یو وارڈ میں آج صبح اچانک کیبل میں آگ لگ گئی۔ اسپتال میں آگ سے پھیلے دھنویں سے افرا تفری مچ گئی۔ حالانکہ وارڈ میں بھرتی بچوں کو دوسری وارڈ میں شفٹ کردیا گیا۔ چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر ارون گوڈ نے بتایا کہ صبح این آئی سی یو میں شارٹ سرکٹ ہونے سے کیبل میں آگ لگی اور دھنواں پھیلنے کی وجہ سے افرا تفری مچ گئی۔ وارڈ میں 18 بچے داخل تھے جنہیں فوراً دوسرے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا۔ ڈاکٹر گوڈ نے بتایا کہ کچھ وقت میں ہی کبیل بدل دی جائے گی اور وارڈ پھر کام شروع ہوجائے گا۔