٭ پونے پولیس نے بھیما۔کورے گائوں کیس میں 19 افراد کے خلاف مسودہ الزامات دحل کئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 16 عائد کردہ الزامات میں وزیراعظم نریندر مودی کے قتل کی سازش اور مملکت کے خلاف جنگ جیسے الزامات بھی شامل ہیں۔ اینگارپریشد اجلاس میں اشتعال انگیز تقاریر بھی کرنے کا الزام ہے جس کے نتیجہ میں 2017ء میں کورے گائوں بھیما میں تشدد پھوٹ پڑا تھا جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی تھی۔