بھیما جویلس کے اے پی و تلنگانہ میں پانچویں اسٹور کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : بھیما جویلس جس کے زائد از 60 اسٹورس ہندوستان اور متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں ، اس نے جدید و عصری جویلری ریٹیل اسٹورس حیدرآباد میں آغاز کیا اور اب تلنگانہ و آندھرا پردیش میں چندا نگر حیدرآباد میں اس کے 5 ویں اسٹور کا افتتاح عمل میں لایا ہے ۔ کوکٹ پلی ، تروپتی ، سوماجی گوڑہ اور اے ایس راؤ نگر میں کامیاب وینچر کے بعد بھیما جویلس ، تلنگانہ و آندھرا پردیش میں اپنی سرمایہ کاری اور وسعتی پلانس کو جاری رکھے گا ۔ بی بندھو مادھو ، چیرمین بھیما جویلس نے کہا کہ چندا نگر میں پانچویں شاندار جویلری اسٹور کے افتتاح سے ہم خوش ہیں کہ اس سے ہماری کامیابی کے تاج میں مزید ایک نگینے کا اضافہ ہوا ہے ۔۔