نئی دہلی 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے یلغار کیس کے ضمن میں شہری حقوق کارکنوں گوتم نولکھا اور آنند ٹلٹمبڈے کو بھیما کورے گاؤں کو دیئے گئے گرفتاری سے تحفظ میں 16 مارچ تک توسیع کی ہے۔ جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اندرا بنرجی پر مشتمل ایک بنچ نے کہاکہ نولکھا اور ٹلٹمبڈے کی اپیلوں پر 16 مارچ کو سماعت ہوگی جو ان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کو بمبئی ہائی کورٹ کی طرف سے مسترد کئے جانے کے بعد دائر کی گئی ہیں۔ ان دونوں کارکنوں کی طرف سے سینئر ایڈوکیٹس کپل سبل اور ابھیشک مانو سنگھوی رجوع ہوتے ہوئے بنچ کو مطلع کیاکہ گرفتاری سے بچنے کے لئے ہائیکورٹ کی طرف سے اُنھیں دیا گیا تحفظ 14 مارچ کو ختم ہورہا ہے اور عدالت عظمیٰ کو چاہئے کہ اس میں توسیع دی جائے۔