نظام آباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : بھیمگل بلدیہ کے 12 وارڈس کی پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد 3 نامزدگیوں کو مسترد کیا گیا ۔ وارڈ نمبر 10 سے سشمتا آزاد کی حیثیت پرچہ نامزدگی داخل کی تھی ان کی عمر 21 سال کے بجائے 20 سال 6ماہ ہونے پر نامزدگی مسترد کی گئی ۔ سشمتا نے دو نامزدگیاں داخل کی تھی دونوں نامزدگیوں کو مسترد کیا گیا اسی طرح وارڈ نمبر 11 سے بی جے پی کی جانب سے لکشمی نارائنا پرچہ نامزدگی داخل کی تھی ان کا نام وارڈ نمبر 11 میں نہ ہونے کی وجہ سے ان کی نامزدگی کو مسترد کیا گیا اس طرح بھیمگل بلدیہ میں تینوں نامزدگیوں کو مسترد کردیا گیا ۔