آرمور:12/اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آرمور ڈیویڑن کے بھیمگل مستقر پر 16/اپریل بروز اتوار کو مفت سرجیکل کیمپ اور ملٹی اسپیشلٹی ہیلتھ چیکپ کا انعقاد۔ چیوتا تنظیم کے پانی ڈاکٹر مدھو شیکھر کی نگرانی میں عمل میں لایا جا رہا ہے۔ جسمیں 45 مختلف ماہر امراض ڈاکٹرس کی خدمات حاصل کی جارہی ہے۔ اس مفت طبی کیمپ سے استفادہ کی اپیل کی ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مدھو شیکھر نے پرکٹ ایم جے ہاسپٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس کے ذریعہ کیا۔ اور آگے بتایا کے چیوتا تنظیم کی جانب سے یہ 44 واں ہیلتھ کیمپ میں جسمیں چھوٹے مائنر آپریشن مفت انجام دیئے جائیں گئے۔ اور مریضوں کی تشخیص عمل میں لاتے ہوئے مفت ادویات دیئے جائینگے۔ جسمیں 45 ڈاکٹرس کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ یہ کیمپ بھیمگل منڈل مستقر پر سرسوتی شیشو مندر اسکول میں ہو گا۔ اس کیمپ کی افتتاحی تقریب میں ویمولہ پرشانت ریڈی ریاستی وزیر عمارت و شوارع مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرینگے۔ اگر کوئی بھی فرد چھوٹے مائنر آپریشن کروانا چاہتے ہیں۔ وہ کیمپ سے ایک دن قبل 15 اپریل کو پرکٹ ایم جے ہاسپٹل میں معائنہ کرواتے ہوئے اپنا نام درج کروالیں۔ اس پریس میٹ میں ڈاکٹر مدھو شیکھر کے علاوہ ڈاکٹرس ناگراج , امروت رام ریڈی ، سرنیواس ، گنگا ریڈی کے علاوہ ماناسا گنیش , ایڈیا ساگر , گنگادھر اور دیگر موجود تھے۔