بھیم آرمی بھی سماج وادی پارٹی اور آر ایل ڈی اتحاد میں شامل ہوگی

   

لکھنو: اس وقت ملک میں جاری کسانوں کے احتجاج اور مغربی اترپردیش میں بدلتا ہوا سیاسی منظر نامہ 2022ء سے قبل اسمبلی انتخابات کیلئے نئے سیاسی اتحاد کو جنم دے رہا ہے ۔ سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کے اتحاد میں بھیم آرمی کی اُبھرتی ہوئی شاخ آزاد سماج پارٹی بھی شامل ہوسکتی ہے ۔ انتہائی باخبر اور معتبر ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر کے درمیان رابطہ کی راہیں بھی ہموار ہوگئی ہیں ۔