بھیم آرمی کےسربراہ چندر شیکھر آزاد نے نئی سیاسی پارٹی کی تشکیل کا اعلان کیا

   

Ferty9 Clinic

بھیم آرمی کے رہنما چندرشیکھر آزاد نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ وہ دلتوں کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے ایک نئی سیاسی پارٹی تشکیل دیں گے۔

انکا دعویٰ ہے کہ ان کی پارٹی “بہوجن سماج (دلت برادری) کےلیے ایک متبادل کے طور پر کام گی۔

انکا ٹویٹ کچھ اس طرح تھا۔۔

میں چندرشیکھر آزاد اعلان کررہا ہوں میں بہوجن سماج کو ایک نیا سیاسی آپشن دے رہا ہوں۔ میں ان دیانتدار محنتی اور مشنری نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں جنہوں نے اپنی زندگی معاشرے کے لئے وقف کی ہے وہ پارٹی کی رہنمائی کریں۔ اس پارٹی میں جو کام کرتے ہیں وہی سیاستدان بنیں گے نہ کہ وہ لوگ جن کے پاس پیسہ ہے۔

انہوں نے اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی نئی پارٹی کے لئے نام تجویز کریں۔

“میں آپ کی محبت اور اعتماد کی وجہ سے ہمیشہ آپ سب کا مقروض رہوں گا۔ یہ میرے لئے ایک جذباتی لمحہ ہے اور جب میں نے ایک نیا سیاسی آپشن دینے کا فیصلہ کیا ہے تو میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس کے لئے کوئی نام تجویز کریں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوران اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی اور بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے آزاد کو بی جے پی کا ’کارندہ‘ قرار دیا تھا۔