بھیم آرمی سی اے اے کیخلاف احتجاج میں شامل

   

نئی دہلی ۔ 2 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بھیم آرمی کے ارکان شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آج دہلی کے شاہین باغ میں جاری احتجاج میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر انہوں نے بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ بھیم آرمی کے احتجاجی ارکان اپنے ہاتھوں میں چندر شیکھر آزاد اور بی آر امبیڈکر کے پوسٹرس تھامے ہوئے تھے۔وہ بہوجن ۔مسلم ایکتا زندہ باد اور جئے بھیم کے نعرے لگا رہے تھے۔