بھیم آرمی چیف کا فوری علاج کرنے تہاڑ جیل کو دہلی عدالت کی ہدایت

   

٭ دہلی کی عدالت نے تہاڑ جیل کے حکام کو ہدایت دی ہیکہ وہ بھیم آرمی چیف چندرشیکھر آزاد کا فوری علاج کروائیں۔ ان کے وکیل نے عدالت میں درخواست داخل کی تھی کہ چندرشیکھر آزاد کو فوری علاج کی ضرورت ہے۔ آزاد کی درخواست میں کہا گیا ہیکہ وہ خون کے عارضہ میں مبتلاء ہیں۔ اگر علاج نہیں کیا گیا تو ان کے قلب پر حملہ ہوسکتا ہے۔ آزاد کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاج کے دوران مبینہ تشدد بھڑکانے کے الزام میں 31 ڈسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔