لکھنؤ : دلت لیڈر اور بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد نے اعلان کیا کہ وہ وارانسی میں وزیر اعظم نریندرمودی کے خلاف انتخابات لڑیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو اترپردیش کی وارانسی سیٹ پر کامیاب ہونے نہیں دوں گا ۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے میرٹھ کے اسپتال میں چندر شیکھر راؤ سے ملاقا ت کی ۔ اس ملاقات کے بعد چندر شیکھر راؤ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ۱۵؍ مارچ کو ان کی پارٹی بھیم آرمی دہلی میں مظاہرہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔