بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد دیں گے وزیر اعلیٰ یوگی کو دیں گے ٹکر، گورکھپور صدر سیٹ سے اپنی قسمت ازمائیں گے

   

Ferty9 Clinic

اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں گورکھپور صدر سیٹ سے بڑا سیاسی مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ بھیم آرمی کے چیف اور آزاد سماج پارٹی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد گورکھپور صدر سے بی جے پی امیدور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔آزاد سماج پارٹی نے گورکھپور صدر سیٹ (322) سے چندر شیکھر آزاد کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ پارٹی کے اس فیصلے پر بھیم آرمی کے بانی چندر شیکھر آزاد نے خوشی ظاہر کی ہے۔ انہون نے ٹوئٹ کرکے کہا، ’بہت بہت شکریہ سادھوواد۔ گزشتہ پانچ سال بھی لڑا ہوں اور اب بھی لڑوں گا۔ جے بھیم، جے منڈل، بہوجن ہتائے، بہوجن سکھائے‘۔