بھینسہ اے پی راجیش مینا کی شہرمیں پیدل گشت

   

بھینسہ ۔ 4 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ میں گذشتہ رات دیرگئے محکمہ پولیس کے عہدیدار جن میں بھینسہ اے ایس پی راجیش مینا آئی پی ایس نے امن و امان کی برقراری اور شہر کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے بھینسہ میں اچانک پیدل گشت کرتے ہوئے شہر میں حساس اور اہم مذہبی مقامات کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ٹاؤن سرکل انسپکٹر آف پولیس سائی کمار ، سب انسپکٹر اشوک و دیگر پولیس عملہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس دوران مذکورہ پولیس عہدیداروں نے پٹرولنگ عہدیداروں کی کارکردگی ، مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کے انتظامات اور انتخابی پرچہ نامزدگی مرکز کا بھی معائنہ کیا اور پٹرولنگ عہدیداروں کو متحرک انداز میں خدمات انجام دینے کی ہدایات دیں۔