بھینسہ تشددواقعہ،اعلی سطحی جانچ کروانے ڈی جی پی کو ہدایت

   

حیدرآباد : تلنگانہ کے حساس ترین بھینسہ ٹاون میں ہوئے تشدد کے واقعہ کی اعلی سطحی جانچ کروانے کی ریاست کے ڈی جی پی کو مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی نے ہدایت دی ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہاکہ لا اینڈ آرڈر ریاستی حکومت کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھینسہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔کشن ریڈی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا ضروری ہے۔