بھینسہ جدید پولیس اسٹیشن میں عوامی شکایتی دربار

   

متاثرین کے مسائل کو قانون کے مطابق جلد از جلد حل کرنے نرمل ایس پی ڈاکٹر جانکی کی ہدایت

بھینسہ ۔2 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ شہر کے کسان گلی میں قدیم پولیس اسٹیشن عمارت کی جدید تعمیر شدہ ایس پی کیمپ آفس میں ہفتہ واری عوامی شکایتی دربار پروگرام اور بھروسہ سنٹر کا انعقاد ضلع نرمل ایس پی ڈاکٹر جانکی شرمیلا آئی پی ایس کی نگرانی میں عمل میں لایا گیا ۔ ضلع نرمل ایس پی ڈاکٹر جانکی شرمیلا آئی پی ایس نے میڈیا کو پریس نوٹ کے ذریعہ بتایا کہ بھروسہ سنٹر کے تجربہ کار صلاحکاروں نے مختلف معاملات میں عوام کے مسائل اور پریشانیوں کو دور کیا جس پر متاثرہ کے اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کیا ۔ عوامی شکایتی دربار پروگرام میں بھینسہ ڈیویژن کے مختلف علاقوں سے درخواست گزاروں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی جس پر متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کے عہدیداروں کو طلب کرتے ہوئے متاثرین کے مسائل کو قانون کے مطابق جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بھروسہ سنٹر کا عملہ ہر چہارشنبہ کو دستیاب ہوتا ہے جس میں خدمات انجام دینے والے تجربہ کار مشیروں کی خدمات حاصل کرنے کا مشورہ دیا اور پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ یوم شکایات پر موصول ہونے والی شکایات کو آن لائن ریکارڈ کیا جائے کیونکہ انکی یکسوئی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جائیگا تاکہ عوام کی مزید موثر خدمت کی جا سکے ۔ اس پروگرام میں بھینسہ اے ایس پی اویناش کمار آئی پی ایس ، ٹاؤن سرکل انسپکٹر گوپی ناتھ ، مدہول سرکل انسپکٹر ملیش ، بھینسہ ٹاؤن ایس آئی سرینواس یادو ، بھینسہ رورل ایس آئی شنکر ، خاتون ایس آئی سپریا ، بھروسہ سنٹر اسٹاف جیوتی ، سریشا ، کیمپ انچارج رگھویر اور شکایت کنندگان موجود تھے۔