بھینسہ شہر کیلئے نوجوان آئی پی ایس آفیسر کرن پربھاکر کا تقرر

   

اے ایس پی کا عہدہ ، ڈی جی پی تلنگانہ مہندر ریڈی کی جانب سے احکام جاری

بھینسہ : ریاست تلنگانہ کے حساس مقام بھینسہ میںآئے دن فرقہ وارانہ تشددکے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ ان حالات کے پیش نظر یہاں ایک آئی پی ایس آفیسر کے قیام کیلئے تلنگانہ پولیس کی جانب سے اقدامات کیئے جارہے تھے اور اب بھینسہ شہر کیلئے ایک آئی پی ایس آفیسر کا تقررعمل میںلایاگیا ۔جو بھینسہ اے ایس پی کی حیثیت خدمات انجام دیںگے،جبکہ کل رات ڈی جی پی تلنگانہ مہیندرریڈی نے احکاما ت جاری کرتے ہوئے آئی پی ایس نوجوان آفیسر کرن پربھاکر کھیر کا تقررعمل میںلایا ہے جبکہ کرن پربھاکر کھیر آئی پی ایس جو بھینسہ میںتشدد کے دن سے ہی یہاں قیام کرتے ہوئے تمام حالات پر گہر نظر رکھتے ہوئے اپنی جو خدمات انجام دی ہے جس کی وجہہ سے پولیس کے اعلی حکام نے انہیں یہی مستقل طور پر اے ایس پی بھینسہ کی حیثیت سے مقرر کردیا گیا ۔جبکہ نوجوان او رٹرینی آئی پی ایس کرن پربھاکر کھیر کا تعلق مہاراشٹراسے ہے ۔اور یہ 2017؍ کے آئی پی ایس بیاچ سے وابستہ ہیں جو تربتی مراحل میں تھے اور انہیں اے ایس پی بھینسہ کی حیثیت سے تقررکیا گیا۔بھینسہ جو ڈی ایس پی رینج میںہی تھا اور اب ایڈیشنل ایس پی کی رینج میں داخل کردیا گیا اوریہاںاب سے آئی پی ایس کی خدمات جاری رہے گی اور ایک نوجوان آئی پی ایس بھینسہ جیسے حساس شہر میں اپنی خدمات انجام دیں گے ۔جبکہ بھینسہ ڈی ایس پی نرسنگ رائو کا تبادلہ حیدرآبادکرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی بھینسہ کرن پربھاکر کھیر کوبھینسہ ڈی ایس پی کی ذمہ داری بھی سونپی گئی جنہوںنے آج ڈی ایس پی نرسنگ رائو سے اپنا جائزہ حاصل کرلیا اس موقع پر ضلع انچارج ایس پی ویشنوایس وایریر بھی موجودتھے ۔