بھینسہ میںرام نومی شوبھا یاترا‘ڈی جے پرآزادانہ رقص

   

بھینسہ 6؍اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ میں ہندوواہنی کے زیراہتمام رام نومی شوبھا یاترا جلوس کا آغاز صبح کے اوقات شہر پرانا بازار علاقہ میں واقع گاؤشالہ سے عمل میں آیا جس میں ضلع عادل آباد بی جے پی ایم پی جی ناگیش ، مدہول تعلقہ بی جے پی ایم ایل اے پوار رام راؤ پٹیل ، ضلع نرمل ایس پی ڈاکٹر جانکی شرمیلا آئی پی ایس ، بھینسہ اے ایس پی اویناش کمار آئی پی ایس ، ٹاؤن سی آئی گوپی ناتھ کے علاوہ بی جے پی اور ہندوواہنی کارکنان جن میں راجیش بابو ، ملیش ، دتاتری ، رامو ، لنگورام کے علاوہ ڈاکٹر متیم ریڈی ، ہندواتسو کمیٹی صدر کاشی ناتھ و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ایم پی جی ناگیش اور ایم ایل اے پوار راما راؤ پٹیل نے کہا کہ ریاستی حکومت کے لیے ہندو تہواروں پر پابندیاں لگانا مناسب نہیں ہے اور کہا کہ گذشتہ 14 سال سے ہر سال ہندوواہی کے قائدین کو شوبھا یاترا کے لیے تہوار کے انعقاد کے لیے ہائی کورٹ سے اجازت لینی پڑتی ہے کسی بھی حکومت کو ایسے اقدامات نہیں کرنے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر ایک تاریخی کامیابی ہے یہ جلوس بھینسہ شہر کے گاؤشالہ سے شروع ہو کر پرانا بازار ، گجری گلی ، بھٹی گلی ، کوبیر شاہراہ ، سونا چاندی مارکیٹ ، مولانا ابوالکلام آزاد چوک ، شہید ٹیپو سلطان چوک ، بس اسٹانڈ علاقہ ، نرمل سہہ راہا سے ہوتا ہوا شہر اے پی نگر کالونی علاقہ واقع رام لیلا میدان پر اختتام پذیر ہوگا جلوس کے دورا ڈی جے ساونڈ سسٹم کا آزادانہ استعمال کرتے ہوئے ہزاروں جلوسی ہاتھوں میں زعفرانی جھنڈے اور نریندر موی ، یوگی آدتیہ ناتھ ، ساورکر اور گائے کے تحفظ پر مبنی تصاویر لیکر پرجوش انداز میں رقص کرتے دیکھے گئے جلوس کے پیش نظر ضلع ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا آئی پی ایس کی راست نگرانی میں تقریبا دو سو پچاس سے زائد پولیس عملہ کو تعینات کیا گیا تھا جلوس گذرنے والے راستوں پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ پولیس اسٹیشن کے کنٹرول روم سے منسلک کرکے شہر کے حالات پر سخت نگرانی مرکوز کی جارہی تھی اور شہر کے مذہبی ، اہم و حساس علاقوں پر پولیس کا سخت بندوبست کرتے ہوئے مولانا ابوالکلام اذاد ، شہید ٹیپو سلطان کی تصاویر کے علاوہ مسجد ذولفقار اور قبرستان ذولفقار کی دیواروں کو عارضی طور پر کپڑوں اور پلاسٹک سے ڈھانک دیا گیا تھا تادم تحریر رام نومی جلوس شہر کے بس اسٹانڈ علاقہ سے رام لیلا میدان کی جانب سے گذرتا دیکھا گیا۔