بھینسہ میںشادی مبارک اورکلیان لکشمی چیکس کی تقسیم

   

بھینسہ 7/مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کانگریس حکومت کی جانب سے منظورہ کلیانہ لکشمی، شادی مبارک چیکس تقسیم تقریب کا انعقاد محکمہ ریوینو کی جانب سے بھینسہ آئی کے پی دفتر میں عمل میں لایا گیا جس میں تعلقہ مدہول بی جے پی رکن اسمبلی پوار راماراؤ پٹیل کے علاوہ بی جے پی قائدین جن میں سابقہ زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین راجیش بابو ، سابقہ ایم پی پی عبدالرزاق ، سولنکی بھیم راؤ ، رامو ، سشما ریڈی ، ملیش ، پنڈت راؤ ، پوشٹی ، جی راجو ، اپالا راکیش اور دیگر شریک تھے اس موقع پر بھینسہ شہر اور رورل کے استفادہ کنندگان میں 89 شادی مبارک اور 27 کلیانہ لکشمی جملہ 116 چیکس تقسیم کیے جس پر استفادہ کنندگان نے اظہار تشکر کیا اس دوران خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی پوار راماراؤ پٹیل نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں کہ سرکاری اسکیمات عوام تک جلد پہنچیں اور کہا کہ ماضی کے برعکس درخواست گذاروں کو مستفید کے کچھ ہی عرصے میں چیک جاری کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ استفادہ کنندگان کے صرف 118 درخواستیں زیر التوا ہیں انہوں نے تلنگانہ کانگریس حکومت سے مطالبہ کیا کہ انتخابی وعدے کے مطابق عوام کو کلیانہ لکشمی ، شادی مبارک اسکیم کے ذریعہ ایک لاکھ روپے کے علاوہ ایک تولہ سونے کا سکہ بھی دیں انہوں نے اس معاملے پر اسمبلی میں سوال اٹھانے کا عزم کیا اور ریاستی حکومت پر وعدوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا اس تقریب میں بھینسہ ڈپٹی تحصیلدار اشوک ، آر آئی راگھو کے علاوہ محکمہ ریوینو کا عملہ موجود تھا۔