دفعہ144نافذ، مجسمہ امبیڈکر کو نقصان پہونچانے والا شخص پاگل : ایڈیشنل ایس پی
بھینسہ۔/24اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ایڈیشنل ایس پی کرن کھرے ( آئی پی ایس ) نے ایک ویڈیو پیام جاری کرتے ہوئے کہاکہ بھینسہ میں آج بس اسٹانڈ کے روبرو واقع امبیڈکر مجسمہ کو نقصان پہنچانے والے 60 سالہ شخص کو پولیس نے فوراً گرفتار کرلیاہے جس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے وہ پاگل ہے جس کے خلاف پی ڈی ایکٹ اور شہر بدرکرنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کسی بھی افواہوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ بھینسہ پولیس کی جانب سے احتیاطی طور پر امن و سلامتی کے لئے 25 اکٹوبر بروز پیر شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری اور تجارتی اداروں کو مکمل بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ بھینسہ میں دفعہ 144 کا نفاذ 26اکٹوبر تک جاری رہے گا۔ انہوں نے شہر میں امن و امان کی برقراری کیلئے پولیس کا تعاون کرتے ہوئے سوشیل میڈیا پر متنازعہ اور شر انگیز پوسٹ سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا بصورت دیگر سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔
