بھینسہ میں آج ہفتہ واری بازار منسوخ

   

بھینسہ۔ 12 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹاؤن سرکل انسپکٹر آف پولیس راجہ ریڈی نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بھینسہ شہر اور اطراف و اکناف کی عوام بلخصوص چھوٹے بڑے تاجرین کو اطلاع کی کہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ریاستی سطح پر دفعہ 144نافذ العمل ہے اس لیے بھینسہ میں بروز پیر 13مئی کو منعقد ہونے والے ہفتہ واری بازار کو منسوخ کیا جارہا ہے اس ضمن میں محکمہ بلدیہ کمشنر وینکٹشور راؤ نے بھی ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے تمام تاجرین سے تعاون کرنے کی اپیل کی اس لیے عوام بلخصوص چھوٹے بڑے تاجرین بھینسہ کے ہفتہ واری بازار کو نہ آئے بلکہ اپنے اپنے علاقوں میں رہکر حق برائے دہی کا استعمال کریں۔