بھینسہ بھینسہ شہر سے پانچ کلومیٹر کی دوری پرامروتا گرام ، مانجری گٹہ ناندیڑ روڈ قومی شاہراہ (61) پردس ایکڑ وسیع العریض اراضی پر محیط ریاست تلنگانہ کا پہلا آیورویدا ویلنیس و ریسرچ سنٹرکا قیام ڈاکٹرجی راج ریڈی (ایم ڈی آیورویدک) کی جانب سے عمل میں لایا گیا جس کا افتتاح ریاستی وزیر امکنہ وانڈومنٹ اے اندرا کرن ریڈی کے ہاتھوں عمل میں لایا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی ،ضلع پریشد صدرنشین وجیہ لکشمی بائی ،ضلع پریشد نائب صدر نشین ساگرہ بائی راجننا، بھینسہ بلدیہ نائب صدرنشین محمد جابر احمد، نرمل بلدیہ صدرنشین جی ایشور کے علاوہ ڈاکٹر دامودھ رریڈی صدر ڈاکٹرس اسوسی ایشن ،ڈاکٹر سریندر ریڈی،ڈاکٹر ناگیش اوردیگر نے شرکت کی۔
اراضیات کو باقاعدہ بنانے 31 اکٹوبر آخری تاریخ
کریم نگر ۔ ضلع کلکٹر کریم نگر ششانکا نے بذریعہ پریس نوٹ اطلاع فراہم کی ہیکہ ریاست تلنگانہ جی او ایم ایس نمبر۔112بتاریخ 12/اکٹوبر کے تحت سادہ بیع نامہ کے تحت خریدے اراضیات کے ریگیولارایزیشن کی می سیوا میں درخواست کی داخلی کی آخری تاریخ 31/اکٹوبر 2020 مقرر کی گئی ہے۔ ضلع کلکٹر کریم نگر نے اس موقع سے استفادہ کی کسانوں سے خواہش کی۔درخواست کی داخلی کیلے سادہ بیع نامہ کے متعلقہ لاگو شرائط کچھ اسطرح ہیں۔ سادہ بیع نامہ پیپر 2020-6-2 کے اندرون لکھا گیا ہو۔ سادہ بیع نامہ دیہی علاقوں کے اراضیات پر لاگو ہوتا ہے۔ 5ایکر اراضی کیلئے سادہ بیع نامہ درخواست گذار کسانوں کو مفت ریگیولارایزیشن کیا جائے گا , 50ایکر سے زیادہ اراضی پر اسٹامپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن رقم وصول کی جائے گی۔ سادہ بیع نامہ درخواست کے ادخال کیلئے آدھار کارڈ، سادہ بیع نامہ پیپر،پٹہ دار پاس بک و دیگر متعلقہ دستاویزات داخل کرتے ہوے می سیوا سنٹر میں درخواست داخل کریں۔