بھینسہ : نرمل ضلعی ایجوکیشن آفیسر رویندر ریڈی نے اچانک بھینسہ کا دورہ کرتے ہوئے شہر کے قلب میں واقع اردو میڈیم مدرسہ فوقانیہ ضلع پریشد سیکنڈری اسکول پہنچکر مکمل معائنہ کرتے ہوئے ریکارڈس کی تنقیخ کے علاوہ اساتذہ و اسٹاف اور طالبات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور جماعت دہم کی طالبات کی تعلیمی قابلیت کی جانچ کرتے ہوئے مختلف تعلیمی امور پر تبادلے خیال کیا اور جماعت دہم کی طالبات کو سالانہ امتحانات GPA میں دس میں دس نشانات حاصل کرنے کی ترغیب اور مشورے فراہم کئے اور صد فیصد نشانات حاصل کرنے پر تہنیت پیش کرنے کا تیقن دیا اس موقع پر صدر معلّمہ شہناز لطیف کے علاوہ مدرس وقار الدین اور دیگر موجود تھے۔
آرمور تحصیلدار سے
قائدین کی ملاقات
آرمور۔آرمور نو تحصیلدار وینو گوپال سے ایم پی پی نرسیا، زیڈ پی ٹی سی سنتوش، ایم پی ٹی سی فورم صدر ایم پی ٹی سیز وکوآپشن ممبر ودیگر نے ملاقات کی۔ اور گلدستہ دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر آرمور کی عوام کے لئے نمایاں خدمات انجام دینے کا انکشاف کیا۔