بھینسہ ۔ 16 ؍ فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی کی بھینسہ فساد متاثرہ علاقوں کے معائنہ کے دورہ کے پیش نظر جمعیت العلماء ہند کا وفد جس میں ضلعی صدر مفتی عبدالغنی قاسمی ‘ حافظ سید عبداللطیف ‘ مولانا سلمان قاسمی‘ مولانا ریاض ‘ مولانا یونس قاسمی ‘ حافظ عثمان ‘ حافظ خیرالدین‘ قاری عبدالقیوم کے علاوہ صفا بیت المال مقامی صدر حافظ منیرالدین نے پنجہ شاہ سہ راہا پر جی کشن ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے این پی آر ‘ سی اے اے ‘ این آر سی کے خلاف تحریری یادداشت پیش کی اور انسانی تعلیمات پر مبنی تلگو زبان پر مشتمل کتاب بعنوان ’’آپ کی امانت آپ کی خدمت میں‘‘ تحفہ دیا اس دوران جی کشن ریڈی نے جمعیت العلماء ہند کے وفد سے خوشگوار انداز میں بات چیت کرتے ہوئے ہاتھ ملایا ۔ اس موقع پر جمعیت العلماء ہند کے وفد نے مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی کو اقلیتی طبقے کے متاثرہ افراد اور مکانوں کی نشاندہی کرواتے ہوئے مکمل انصاف کرنے اور اقلیتوں کے نقصانات کی پابجائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔