بھینسہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے 3 مراکز

   

بھینسہ ۔27 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا کل یعنی 28فروری سے آغاز ہونے جارہا ہے جس کے لئے بھینسہ شہر میں تین امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے بھینسہ میں تین امتحانی مراکز قائم کیے گئے جن میں گورنمنٹ جونیئر کالج اور رینبو جونیئر کالج امتحانی مراکز میں جنرل طلبہ کو رکھا گیا جبکہ وشستھا جونئر کالج امتحانی مرکز پر صرف ووکیشنل کورسس کے طلبہ کو رکھا گیا ہے اور امتحانی مراکز پر طلبہ کی تعداد گورنمنٹ جونیر کالج سال اول میں 347 اور سال دوم میں 336 ، رینبو جونیئر کالج سال اول میں 382 اور سال دوم میں 350 کے علاوہ وشستھا جونیئر کالج سال اول میں 243 (ووکیشنل) اور سال دوم میں 166 (ووکیشنل) طلبہ کی تعداد موجود ہے اور گورنمنٹ جونیئر کالج میں بحیثیت سی ایس ضوفشاں سلطانہ اور ڈی او ونود ، رینبو جونیئر کالج میں بحیثیت سی ایس عائیشہ عرشیہ ، ڈی او بی سنتوش اور وشستھا جونیئر کالج میں بحیثیت سی ایس بھوشن پانڈے اور ڈی او پدما کے علاوہ امتحانی مراکز کے لیے بحیثیت نگرانکار (Custodian) سندیپ کلکرنی مقرر ہے ۔ اس ضمن میں بھینسہ گورنمنٹ جونیئر کالج پرنسپل و سی ایس ضوفشاں سلطانہ نے میڈیا کو بتایا کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے بھینسہ کے امتحانی مراکز پر تمام تر انتظامات کو قطعیت دے دی گئی۔