بھینسہ میں ایم پی پی ایس اسکول کے لیے رقمی منظوری

   

بھینسہ ۔ 7 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی نے ایک پریس نوٹ میں کہا کہ تانور منڈل ایلوتھ موضع کے ایم پی پی ایس اسکول کے لیے 6.5 لاکھ اور کوبیر منڈل کے موضع سئولی ایم پی یو پی ایس اسکول کی تعمیر کے لیے 6.5 لاکھ جملہ 13 لاکھ کی منظوری حکومت تلنگانہ وزارت تعلیم کے ذریعہ عمل میں لائی گئی اور بھینسہ شہر میں واقع اقلیتی اقامتی انگلش بوائز اسکول میں آئندہ تعلیمی سال سے جونیر کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ جونیر کالج کی منظوری کے لیے محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے جی او 53 کے تحت احکامات جاری کئے گئے ہیں جو کہ بھینسہ شہر اور اطراف و اکناف کے اقلیتی طلبہ کیلئے ایک انمول تحفہ ہے ۔۔