بھینسہ ۔14 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ ڈیویژن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ پر پولیس عہدیدار متحرک انداز میں خدمات انجام دیتے ہوئے گاڑیوں کی تنقیح کررہے ہیں بھینسہ ۔ نرمل قومی شاہراہ 61 پر بھینسہ ٹاؤن سرکل انسپکٹر ایل سرینو نے نرمل سہہ راہا کے قریب گاڑیوں کی تنقیح کے دوران ایل بھومنا نامی موضع بدریلی کے شخص کی گاڑی کی تنقیح کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے رقم ضبط کی جو بغیر کسی کاغذات کے لے جا رہا تھا ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر پورنیشور و دیگر پولیس عہدیدار بھی موجود تھے۔