بھینسہ۔ بھینسہ شہر اور ڈیویژن میں گذشتہ رات سے سہہ پہر 3 بجے تک شدید بارش کا سلسلہ جاری تھا جس کی وجہ سے تالاب ، ندی ، نالے ، پراجکٹ مکمل لبریز ہوگئے اور نشیبی علاقے بھی زیرآب آچکے ہیں بھینسہ کے علاوہ اوپری مہاراشٹرا کے علاقوں میں بھی شدید بارش کے سبب گڈّنا واگو پراجکٹ کے دو دروازے کھولتے ہوئے ہزاروں کیوزک فاضل پانی کا اخراج عمل میں لایا جارہا ہے جس کی وجہ سے کوبیر چوراستہ اور خان آٹونگر بائی پاس پُل کے اوپر سے پانی بہنے سے مذکورہ شاہراہ بند کردی گئی گڈنا واگو پراجکٹ پر انتظامیہ اور پولیس عہدیداران متحرک انداز میں میں انجام دیتے دیکھے گئے کیونکہ پراجکٹ سے فاضل پانی کے اخراج کا نظارہ دیکھنے کے لیے عوام کا اژدھام جمع ہوگیا تھا بھینسہ منڈل میں 29.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔