بھینسہ میں بس ڈپو منیجر پر حملہ کا معمہ حل

   

چھ افراد گرفتار، اندرون 24 گھنٹے کیس کے حل پر پولیس کی ستائش، ایس پی کا بیان

بھینسہ۔/6 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ آر ٹی سی ڈپو منیجر جناردھن ریڈی پر ہوئے حملہ کو بھینسہ پولیس نے ایک دن میں حل کرتے ہوئے حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔ اس ضمن میں صلع نرمل ایس پی ششی دھر راجو نے ڈی ایس پی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بھینسہ بس اسٹانڈ پر واقع گرینڈ ہوٹل کے ذمہ دار محمد عتیق کو ڈپو منیجر جناردھن ریڈی کی جانب سے ہراساں و پریشان کررہا تھا جس کی وجہ سے دونوں میں تنازعہ چل رہا تھا اور جس سے دلبرداشتہ ہوکر محمد عتیق گرینڈ ہوٹل ذمہ دار نے اپنے ہوٹل ملازم محمد سمیر کے ہمراہ مل کر ایک منصوبہ بناتے ہوئے ڈپو منیجر جناردھن پر حملہ کیلئے محمد سمیر سے کچھ رقم میں معاہدہ کیا جس پر محمد سمیر نے اپنے علاقہ ایچوڑہ کے مزید چار ساتھیوں کے ساتھ مل کر گزشتہ کچھ دن قبل سے ڈپو منیجر جناردھن پر حملہ کرنے کی کوشش کررہا تھا جو گزشتہ کامیاب ہوا۔ پولیس سب انسپکٹر بھینسہ ٹاؤن نے گزشتہ روز تحقیقات کے دیوران محمد عتیق کو شبہ کی بنیاد پر حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جس پر محمد عتیق نے اس بات کا انکشاف کیا۔ بھینسہ ایڈیشنل ایس پی بی راجیش اور ٹیم نے ڈپو منیجر پر حملہ کرنے کی وجہ سے چھ افراد محمد عتیق ولد رفیق احمد عمر 26 سال، نرسمہا نگر بھینسہ، محمد سمیر ولد محمد عزیز 23 سال ہوٹل ملازم ایچوڑہ متوطن، محمد غزالی عرف عامر ولد محمد عزیز 21 سال ایچوڑہ متوطن کینٹن ملازم بھینسہ بس اسٹانڈ، شیخ سہیل ولد شریف الدین عمر 23 سال کار ڈرائیور متوطن ایچوڑہ، شیخ فیروز عرف فیروز ولد شیخ ایوب 20 سال ویلڈنگ شاپ ملازم ایچوڑہ متوطن اور بی ناگیش ولد سومیا 22 سال زرعی مزدور متوطن پپری موضع بازار ہتنو منڈل کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے ایک موٹر کار اور دو لوہے کی سلاخوں کو ضبط کرلیا گیا جس سے حملہ کیا گیا اور ان خاطیوں پر مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔ ضلع ایس پی بھینسہ پولیس کی ستائش کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں کیس کو حل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس پریس کانفرنس میں بھینسہ ایڈیشنل ایس پی بی راجیش، ٹاون سرکل انسپکٹر وینوگوپال راؤ موجود تھے۔