بھینسہ۔ 18اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ نے بڑے پیمانے پر تحصیلداروں کے تبادلہ عمل میں لائے جس کے پیش نظر بھینسہ تحصیلدار چندرشیکھر ریڈی کا تبادلہ میدک ضلع میں کردیا گیا اور ان کے متبادل بھینسہ تحصیلدار کی حیثیت سے پی پراوین کمار کو مقرر کیا گیا جو ضلع عادل آباد کے موالا منڈل میں بحیثیت ڈپٹی تحصیلدار خدمات انجام دے رہے تھے۔ پی پراوین کمار کو حکومت نے ترقی دیتے ہوئے بھینسہ تحصیلدار مقرر کردیا جس پر پی پراوین کمار نے بھینسہ تحصیل دفتر پہنچ کر اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا جہاں ڈپٹی تحصیلدار سوریہ پرکاش ، آر آئیز جئے راج ، کرشنا گوڑ کے علاوہ عملہ جن میں شیخ دادے میاں ، سنتوش و دیگر نے شالپوشی کے ذریعہ استقبال کیا۔