بھینسہ: بھینسہ شہر کی ترقی کیلئے فنڈس کی فراہمی کیلئے مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی اور نائب صدر نشین بلدیہ بھینسہ محمد جابر احمد نے ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے تارک راماراؤ سے حیدرآباد میں ملاقات کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی رپورٹ پیش کی اور بھینسہ شہر کیلئے مزید فنڈس فراہم کرنے نمائندگی کی جس پر ریاستی وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ کی قیادت میں ترقی کی جانب گامزن ہے انھوں نے بھینسہ میں ترقیاتی کاموں سے متعلق ضلع کلکٹر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید فنڈس فراہم کرنے کیلئے مثبت تیقن دیا اس موقع پر ٹی آر ایس قائد ولاس گادیواراورمعاون رکن بلدیہ امتیازالحق ایڈوکیٹ و دیگر موجود تھے مذکورہ وفد نے ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کی شالپوشی کی۔