بھینسہ یکم / فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ بلدی حدود میں ایک کروڑ 30 لاکھ روپئے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی ضلعی بی آر ایس صدر اور بلدیہ نائب صدر نشین محمد جابر احمد نے رکھا جو شہر کے مرکزی علاقہ و بس اسٹانڈ شاہراہ پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر بھون (ایس سی کامپلیکس) کیلئے 50 لاکھ روپئے اور خصوصی ترقیاتی فنڈ کے تحت وارڈ نمبر آٹھ میں بس اسٹانڈ شاہراہ سے ڈاکٹر لائن تک 50 لاکھ روپئے سے سی سی روڈ اور ڈاکٹر لائن سے آر ڈی او دفتر تک 30 لاکھ روپئے کی سی سی روڈ شامل ہے اس موقع پر جی وٹھل ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ چیف منسٹر کے سی آر نے بلدیات کی ترقی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے خصوصی فنڈز مختص کیا اس موقع پر سابقہ زرعی مارکیٹ کمیٹی چیرمین جی مرلی گوڑ ، پی کرشنا ، اراکین بلدیہ فیض اللہ خان ، عبدالقادر بابا ، عبدالماجد ، عبدالمعید ، افتخار الدین ، عبدالمدصم شیراں ، سید عرفان ، عبدالابراہیم ، متعلقہ وارڈ کونسلر ٹی وجے ، صاحب راؤ ، گوتم پنگلے ، بی آر ایس قائدین جن میں رمیش مہاشٹی وار ، معراج احمد نمائندہ پانگری ایم پی ٹی سی ، پرسنجیت آگرے کے علاوہ دیگر دلت طبقے موجود تھے۔
جنگاؤں کلکٹریٹ دفتر میں صحافیوں کے آنکھوں کی تشخیص
جنگاؤں یکم / فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بروز دفتر ضلع کلکٹریٹ کے کمرہ نمبر جی۔21 میں منعقدہ آنکھوں کی روشنی کیمپ میں صحافیوں اور انکے اہل خانہ کے آنکھوں کی تشخیص کی گئی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ پیشہ صحافت معاشرے میں کافی مقدس ترین پیشہ ہے۔انکی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت انہیں خصوصی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ صحافیوں کو مختلف مسائل پر آگاہی پیدا کرنے کے لیے حکومت اور عوام کے درمیان برج کا کردار ادا کرتے ہیں، اخبارات، ٹی وی اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام میں آگاہی پیدا کرنے میں ان کی کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔