بھینسہ میں خواتین کیلئے نماز تراویح

   

بھینسہ 22/مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رمضان المبارک کے مقدس و بابرکت مہینہ کی چاند رات سے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی بھینسہ شہر کے محلّہ بارہ امام میں واقع مکتب دارالقرآن میں خواتین کیلئے نماز تراویح کا اہتمام کیا جارہا ہے اور نماز عشاء ٹھیک 8.15 بجے ادا کی جائے گی جہاں خواتین کیلئے پردہ کا انتظام کیا گیا ہے جس کے تمام انتظامات کو نمائندہ رکن بلدیہ محمد عبدالماجد کی جانب سے قطعیت دی گئی ہے اور شہر کے مسلم خواتین کو نماز تراویح سے استفادہ کرنے کی محمد عبدالماجد اور نوجوانانِ محلّہ بارہ امام بھینسہ نے خواہش کی جہاں مدرسہ معھدالابرار کے متعلم حافظ قرآن نماز تراویح میں قرآن مجید سنائیں گے علاوہ ازیں رمضان کے مقدس ایام میں بعد نماز ظہر دوپہر میں سماعت قرآن بھی ہوگی۔