بھینسہ 25/اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ میں درگادیوی نمرجن جلوس کا آغاز آئی بی گیسٹ کے روبرو واقع درگامورتی کی صبح کے اوقات میں پوجا کے بعد عمل میں آیا جس میں رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی بی آر ایس انتخابی امیدوار ، بی جے پی انتخابی امیدوار پی راما راؤ پٹیل اور ہندو اتسو کمیٹی کے ذمہ داران جن میں ڈاکٹر ناگیش ، ولاس گادیوار ، ڈاکٹر راما کرشنا گوڈ و دیگر موجود تھے ۔جلوس گذرنے والے راستوں پر موجود حساس علاقہ پنجہ شاہ سہہ راہا اور مارکیٹ ایریا و دیگر مسلم اکثریتی علاقوں کی لکڑیوں اور بیرگیٹ کے ذریعہ ناکہ بندی کردی گئی اور پنجہ شاہ سہہ راہا پر پولیس کی جانب سے سخت بندوبست کرتے ہوئے علاقہ کو مکمل طور پر پولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا جہاں تقریبا شام ساڑے پانچ بجے جلوس پہنچا جس میں ڈی جے ساونڈ سسٹم کا آزادانہ استعمال کرتے ہوئے متنازعہ گیت بجائے گئے اور ہزاروں جلوسی ہاتھوں میں زعفرانی پرچم اور بال ٹھاکرے کی تصاویر لیکر رقصں کرتے دیکھے گئے بڑے پیمانے پر پولیس طلایہ گردی جاری تھی ۔