کانگریس قائدین کا احتجاج ، آر ڈی او کو یادداشت
بھینسہ ۔بھینسہ میں کانگریس پارٹی کی جانب سے نرمل ضلع صدر پی راما راؤ پٹیل کی صدارت اور ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی کی ہدایت پر سینکڑوں کارکنان نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے بھینسہ ڈیویژن میں دلت بندھو اسکیم کو جلد از جلد نافذ کرنے کیلئے متعلقہ آر ڈی او دفتر پہنچکر ایک یادداشت پیش کی اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس ضلعی صدر پوار راما راؤ پٹیل کہا کہ تلنگانہ حکومت ریاست کی عوام کو سبز باغ دکھاتے ہوئے دھوکہ دے رہی ہے کیونکہ دلت بندھو اسکیم صرف حضور آباد ضمنی انتخابات کا ایک حربہ ہے اگر تلنگانہ حکومت دلتوں کے ساتھ ہمدردی رکھتی ہے تب دلت بندھو اسکیم سے ریاست کے ہر علاقے میں موجود دلتوں کو مستفید کریں اور ضلع نرمل اور بھینسہ ڈیویڑن میں ایس سی ،ایس ٹی سب پلان فنڈس کے علاوہ دلتوں کو ڈبل بیڈروم اور تین ایکڑ اراضی دو ماہ کے اندر فراہم کرنے کا تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھینسہ ڈیویژن میں دلتوں کے ساتھ انصاف نہ کرنے پر مقامی ایم ایل اے کے مکان پر دلت خاندانوں کے ہمراہ گھیراؤ اور بھوک ہڑتال کرنے کا انتباہ دیا ۔ تعلقہ مدہول میں جلد از جلد دلت بندھو اسکیم نافذ نہ ہونے پر مقامی رکن اسمبلی کو بھی فوراً استعفی دینے کا مطالبہ کیا اس موقع پر ایم اے لطیف ضلعی اقلیتی جنرل سکریٹری اور دیگر نے بھی تلنگانہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اس احتجاج میں ٹاؤن صدر سرنیواس ،آنند راؤ پٹیل ریاستی او بی سی قائد ،بی گنگادھر سابقہ بلدیہ چیرمین ،فیروز خان شہران سینئیر کانگریس قائد ،راجیشور ،امجد شیخ NSUI ضلعی قائد و دیگر موجود تھے۔
